’غیر ملکی عناصر اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ‘

وزیراعظم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوزیراعظم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں ہے

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ ملکی اور غیر ملکی عناصر پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد میں رکاؤٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جمعے کو اسلام آباد میں چھوٹے کاشت کاروں کو کریڈٹ گارنٹی دینے کی سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملک کی تقرقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

<link type="page"><caption> ’دفاعی پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/04/150422_pak_china_pacts_indian_concern_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم نے اس کے ساتھ خبردار بھی کیا کہ چند عناصر اس منصوبے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’کچھ ملکی اور غیرملکی عناصر اس پر عملدرآمد میں رکاؤٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ قوتیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتیں۔‘

وزیراعظم نواز شریف گذشتہ ماہ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے پر دستخط کرنے کے بعد سے متعدد بار اس منصوبے کو ناکام کرنے کی مبینہ کوششوں کے بارے میں خبردار کر چکے ہیں۔

 پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں خنجراب میں پاکستان اور چین کی سرحد سے لے کر بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں اور ریل کے رابطوں کی تعمیر کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC Urdu

،تصویر کا کیپشن پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں خنجراب میں پاکستان اور چین کی سرحد سے لے کر بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں اور ریل کے رابطوں کی تعمیر کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں

کراچی میں 13 مئی کو اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کے روز ہی وزیراعظم نواز شریف کل جماعتی کانفرنس کی میزبانی کر رہے تھے جس میں اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا اور اس منصوبے کے ڈیزائن کے بارے میں پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسی روز کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 45 افراد مارے گئے اور وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس کے بعد کراچی کا رخ کیا جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انھوں نے کہا کہ <link type="page"><caption> ’پاکستان کی معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں ہے، اس لیے دشمنوں پر نظر رکھی جائے گی۔‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150513_nawaz_sharif_karachi_zis.shtml" platform="highweb"/></link>

اس سے اگلے ہی روز پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے الزام عائد کیا کہ<link type="page"><caption> بھارتی اینٹیلجنس ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150514_pakistan_fo_briefing_zh" platform="highweb"/></link>

سیکریٹری خارجہ کی جانب سے ’را‘ پر الزام کے بیان سے پہلے رواں ماہ پانچ مئی کو <link type="page"><caption> پاکستانی فوج کے مطابق کور کمانڈرز کے اجلاس میں بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کو مبینہ طور پر شہ دینے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/05/150505_army_raw_notice_sr" platform="highweb"/></link>

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں خنجراب میں پاکستان اور چین کی سرحد سے لے کر بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک سڑکوں اور ریل کے رابطوں کی تعمیر کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔