پشاور: حیات آباد میں ’دو شدت پسند ہلاک، دو گرفتار‘

شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ دو کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دوسری جانب پشاور ہی کے علاقے یکہ توت میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کے اے ایس آئی ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حیات آباد کے علاقے میں کئی دہشت گردی اور سر بریدہ لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں پشاور کے علاقے حیات آباد میں شیعہ مسلک کی ایک مسجد میں تین خودکش دھماکوں سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں اس واقع کے بعد سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں مشتبہ مقامات پر پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار مشترکہ کارروائیوں کرکے شت پسندوں ، غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔