’سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، ایک شہری ہلاک‘

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو سیالکوٹ کے علاقے میں بھارت سے متصل ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
پنجاب رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
’فائرنگ کے نتیجے میں تھٹی گاؤں میں ایک شہری ہلاک ہوا جبکہ ہڑپال گاؤں میں چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘
پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈر فورس یعنی بی ایس ایف کی جانب بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز رات ساڑھے بارہ بجے ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف نے بھاری ہتھیار اور مارٹر گولے فائر کیے۔ تاہم پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیالکوٹ سیکٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس سے قبل پچھلے سال بھی سیالکوٹ ورکنگ باؤنلاری پر فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرنگ اور شیلنگ رات ہوتے ہی شروع ہوتی تھی اور صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہتی تھی۔
اس وقت قریبی علاقوں سے 90 فیصد مقامی افراد نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گیارہ دن سے جاری اس کشیدگی میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔







