وزیر اعظم ہاؤس کی وضاحت

ایوان وزیر اعظم میں یہ اجلاس منگل کو ہوا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنایوان وزیر اعظم میں یہ اجلاس منگل کو ہوا تھا

پاکستان میں ایوان ِوزیر اعظم کی طرف سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی ایک خبر کی تردید کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم ہاؤس میں منگل کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان پر یہ واضح کر دیا ہے کہ سرحد پار سے فائرنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور پاکستان جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس میں اس طرح کی کوئی بات زیر بحث نہیں آئی لہذا اس طرح کی بات کا اجلاس سے منسوب کیے جانا بالکل بے بنیاد ہے۔