’مقدس اوراق کی بےحرمتی‘: دھرم شالا نذرِ آتش، علاقے میں کشیدگی

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی ایک شخص نے مقدس اوراق کی مبینہ طور پر بےحرمتی کی جس کے بعد سے علاقے میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد سے صحافی علی حسن نے بتایا کہ پولیس کے مطابق نشہ آور شخص کی عمر بتیس سال ہے اور وہ ہندو برادری سے تعلق رکھتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ شہر میں پیش آیا۔
اس واقعے کی خبر پھیلنے کے بعد مشتعل افراد لاڑکانہ شہر میں جمع ہو گئے اور علاقے میں واقع دھرم شالا کو بھی آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دھرم شالہ جزوی طور پر جل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسی دھرم شالا کے اندر ایک مندر بھی واقع ہے جس میں گھس کر نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقامی تھانے کے اہلکاروں نے ہندو مرد کو حراست میں لے لیا ہے اور پولیس کی وردی پہنا کر اس کو اس علاقے سے نکال کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
اس سے قبل مشتعل افراد پولیس کو اس شخص کو لے جانے نہیں دے رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس علاقے میں مشتعل مسلح افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پولیس کے بقول مسلح افراد نے کئی دکانیں بھی لوٹ لی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم پولیس اور ریجنرز نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔







