ڈیرہ بگٹی:باراتیوں کی گاڑی بارودی سرنگ کا نشانہ، خاتون ہلاک

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنتاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ لوٹی کے علاقے میں ہوا اور شادی کی تقریب میں جانے والے افراد کی گاڑی اس کا نشانہ بنی۔

لیویز کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ باراتیوں سے بھری ایک ویگن جب بارودی سرنگ سے ٹکرائی تو زوردار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

اہلکار کے مطابق متاثرہ ویگن میں سوار ایک خاتون دھماکے میں ہلاک ہوئی ہے جبکہ چار خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔

زخمی ہونے والوں کو سوئی کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے شورش زردہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ماضی میں بھی بارودی سرنگوں کے حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔