پاکستان کے لیے 6.7 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی بحران سے بچنے اور معاشی اصلاحات میں مدد دینے کے لیے 6.7 ارب ڈالر کے قرضے دینے کی منظوری دی ہے۔
اس قرضے کی 54 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جلد جاری کی جائے گی جبکہ بقایہ رقم اگلے تین برسوں میں اقساط کی صورت میں دی جائے گی۔
یہ قرضہ پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
حکومت پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹیکس چوری اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
<link type="page"><caption> آئی ایم ایف کی طرف واپسی ناگزیر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/2013/01/130111_pakistan_imf_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> ’ڈالر کی قیمت سو روپے سے تجاوز کر جائے گی‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/12/121204_dollar_100_rupee_rwa.shtml" platform="highweb"/></link>
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض کے اس معاہدے کی پاسداری کرنے سے پاکستان کو دوسرے اداروں اور ممالک سے قرضوں کے حصول میں مدد ملے گی۔
ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے اور اس پروگرام سے اسے ان وسائل سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کی معیشت پچھلے کئی دہائیوں سے مشکلات سے دوچار ہے اور معاشی اصلاحات نہ ہونے اور غیرپیداواری اخراجات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے اسکی معیشت کا بڑی حد تک انحصار مغربی ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد اور قرضوں پر ہی رہا ہے۔







