الیکشن شیڈول جاری، انتخابی مہم کے لیے اکیس دن

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 22 مارچ 2013 ,‭ 14:58 GMT 19:58 PST

پاکستان کی الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لیے اکیس دن ملیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 23 مارچ کو نوٹسز جاری کریں گے اور 24 سے 29 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیس مارچ سے پانچ اپریل تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق چھ اپریل سے انیس اپریل تک امیدواروں کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جا سکیں گے اور ان اعتراضات پر فیصلے دس سے سولہ اپریل تک کیے جائیں گے۔

امیدوار کے پاس اپنا نام واپس لینے کے لیے سترہ اپریل تک کا وقت ہوگا اور شیڈول کے مطابق اٹھارہ اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

حتمی امیدواروں کو اکیس دن انتخابی مہم چلانے کے ملیں گے اور گیارہ مئی کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال نادرا، نیب، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک بارہ گھنٹوں میں کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس بات کا اعلان ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ جب تک نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن ایجنسی یعنی نادرا، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سٹیٹ بینک امیدوار کو کلیئر نہیں کرتے وہ امیدوار انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی معلومات نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن ایجنسی یعنی نادرا، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سٹیٹ بینک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے آئی ٹی ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>