کراچی: بس میں دھماکہ، 5 ہلاک 40 زخمی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 29 دسمبر 2012 ,‭ 11:56 GMT 16:56 PST

دھماکے کے بعد بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں بس آگ لگنے سے کئی افراد جھلس بھی گئے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب سرگودھا جانے والی ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب بس سٹینڈ پر کھڑی بس میں ہوا۔

کراچی کے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا کیونکہ اس دھماکے میں چھروں یا بال بیرنگ کا کوئی نشان نہیں ملا ہے جو عام طور پر بم دھماکوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ایس پی صدر ثاقب سلطان نے بتایا ہے کہ دھماکے کی شدت انتہائی زیادہ تھی اور وہ گیس سلینڈر کا بھی معائنہ کریں گےاس کے علاوہ بم ڈسپوزل بھی تجزیہ کرے گا جس کے بعد یہ بتایا جاسکتا ہے کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں سے بعض بسیں اندرون ملک بھی جاتی ہیں اور شام کو مسافروں کا رش رہتا ہے۔

جناح ہسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں زیادہ تر ہلاکتیں آگ سے جھلسنے کے نتیجے میں ہوئیں اور زیادہ تر افراد جلنے سے زخمی ہوئے۔

پولیس نے حادثے کی جگہ پر سے شواہد جمع کرنے شروع کیے ہیں جس کے بعد ہی یہ پتا چل سکے گا کہ آیا یہ دھماکہ گیس کے سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>