بلوچستان: بسوں پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 دسمبر 2012 ,‭ 00:57 GMT 05:57 PST

مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب مسلح افراد نے دو مسافر بسوں پر حملہ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں تین مسافر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مسلح افراد نے دو مسافروں کو اغوا بھی کیا ہے۔

مسافر بسیں کوئٹہ سے لاہور اور صادق آباد جا رہی تھیں کہ کوئٹہ سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مچھ کے مقام پر مسلح افراد نے بسوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو مچھ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نامعلوم افراد نے ان بسوں پر فائرنگ کی۔ تاہم ایک بس بچ کر نکلنے میں کامیاب رہی لیکن دوسری بس کے ٹائر پھٹ گئے جس کے باعث بس رک گئی۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین مسافر ہلاک جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے اور مسلح افراد بس سے دو مسافروں کو اغوا کرکے بھی لے گئے۔

واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>