کوئٹہ: فائرنگ میں دو سرکاری ملازمین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 05:36 GMT 10:36 PST

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سرکاری ملازمین ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچھلاک میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ان تینوں افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔حکام کے مطابق یہ تینوں افراد کوئٹہ سے پشین جا رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی پاکستان میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پرتشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ رواں سال میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے تین سو بیس افراد کو ہلاک کیا گیا۔

تنظیم کے مطابق صرف بلوچستان میں ہزارہ آبادی کے ایک سو افراد کو قتل کیا گیا۔

بیان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بلوچستان، کراچی، گلگت بلتستان اور ملک کے قبائلی علاقوں میں شیعہ آبادی کو نشانہ بنا کر کئی حملے کیے گئے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>