سہ فریقی کانفرنس، خطے میں امن کا عزم

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 27 ستمبر 2012 ,‭ 06:15 GMT 11:15 PST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان، افغانستان اور برطانیہ نے خطے میں امن اوراستحکام کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

یہ بات صدر آصف علی زرداری، افغان صدر حامد کرزئی اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سہ فریقی کانفرنس میں کہی۔

ریاستی ریڈیو سٹیشن ریڈیو پاکستان کے مطابق صدرِ پاکستان نے انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے خطے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر زرداری نے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردوں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اُنہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں مستقل امن چاہتا ہے کیونکہ پاکستان میں امن کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے سہ فریقی اجلاس میں کہا کہ وہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری کی مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>