،تصویر کا کیپشن28 اکتوبر 2001 کو پنجاب کے شہر بھاولپور کے ایک چرچ پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں عیسائیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت سترہ افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن23 جنوری 2002 کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے اغوا کیا گیا اور چند روز بعد ان کو قتل کردیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن17 مئی 2002 کو دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گرجے پر حملہ کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد عبادت کر رہے تھے۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن8 مئی 2002 کو کراچی میں شیریٹن ہوٹل کے باہر فرانسیسی انجینیرز کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں نو فرانسیسی انجینیئر اور پانچ پاکستانی ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنکراچی میں امریکی قونصل خانے کو کئی بار نشانہ بنایا گیا۔ پہلا حملہ 14 جون 2002 میں کیا گیا جس میں دس افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرا حملہ 2 مارچ 2006 کو امریکی سفارتکار کو نشانہ بنایا گیا۔
،تصویر کا کیپشن2 جون 2008 کو اسلام آباد میں واقع ڈنمارک کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن20 ستمبر 2008 کو اسلام آباد میں واقع میریئٹ ہوٹل پر خودکش حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن9 جون 2009 کو پشاور میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر خودکش حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشن5اپریل 2010 کو صوبہ پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کے لیے تیل لے جانے والے آئل ٹینکرز پر اکثر حملے ہوتے رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً سات سے آٹھ سو آئل ٹینکرز کو تباہ کیا گیا ہے۔