شکارپور: چار پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ میں شیعہ جلوس پر حملہ(فائل فوٹو)

سندھ کے شہر شکارپور میں ایک مشتبہ بمبار حملے کی کوشش کے دوران ہلاک اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ شہر کے قریبی علاقے نپیئر آباد میں شام کو تقریباً ساڑھ چار بجے کے قریب میں پیش آیا ہے، جہاں عاشورہ کے موقعے پر مجلس عزا جاری تھی۔

ایس پی شکارپور اسد سرفراز کا کہنا ہے کہ پولیس اور رضاکاروں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر اس کی نشاندھی کی تو اس نے دوڑ لگا دی، اس دوران اس پر گولی چلائی گئی۔

’مشتبہ شخص گر گیا جب سکیورٹی والے اس کی تلاشی کرنے پہنچے تو بمبار نے دھماکہ کر دیا جس میں کچھ افسر اور اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ بمبار کے پاس ایک مشکوک تھیلا تھا جو لوگوں نے اٹھاکر دریا میں پھینک دیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ہے جس کی مدد سے اس تھیلے کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔