کوئٹہ میں سیلاب: ’مکان گر گیا، اب سامان کی چوکیداری کریں یا راشن کا انتظار؟‘

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کا صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں کے 34 اضلاع اور تین لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں اب تک 225 اموات ہو چکی ہیں۔

ادھر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ازبک بازار میں کئی مکان اور دکانیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ متاثرین کا دعویٰ ہے کہ وہ کئی روز سے راشن کے منتظر ہیں۔