کوئٹہ کی ایک ایسی منڈی جہاں عید الاضحیٰ پر گوشت فروخت ہوتا ہے

عید پر قربانی تو ایسے افراد ہی کر سکتے ہیں جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں۔ وہ قربانی میں سے غریبوں کے لیے حصہ نکالتے ہیں۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عید کے دن ایسے غریب افراد یہ گوشت سستے داموں ایک عارضی منڈی میں غریب گاہکوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔

عید
،تصویر کا کیپشنعید کے دن گوشت کی یہ منڈی کوئٹہ شہر کے معروف چوک باچا خان چوک پر سجائی جاتی ہے۔ اس منڈی میں گوشت بیچنے والے وہ غریب لوگ ہیں جو گھروں سے گوشت اکٹھا کرتے ہیں اور پھر غریبوں میں سستا فروخت کر دیتے ہیں۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنان افراد کا موقف ہے کہ وہ گوشت کھانے کے بجائے اس لیے فروخت کرتے ہیں تا کہ اپنے بچوں کے لیے آٹا اور ضرورت کی دیگر بنیادی اشیا خرید سکیں۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنعید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی یہ منڈی گزشتہ کئی سال سے لگ رہی ہے۔ یہاں سے گوشت خریدنے والوں کی اکثریت ایسے غریب افراد کی ہوتی ہے جو قربانی کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
پاکستان
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں بسنے والے تمام غریبوں تک گوشت نہ پہنچ سکتے تو پھر عید کے دن ان کی منزل سستے گوشت کی منڈی ہوتی ہے، جہاں سے وہ کم داموں سے زیادہ گوشت خرید لاتے ہیں۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنیہاں خریداری کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ منڈی کسی سرکاری انتظام کے بغیر غریبوں کے لیے حقیقی معنوں میں ایک سستا بازار ہے۔ وہ اسے معیوب نہیں سمجھتے۔
کوئٹہ
،تصویر کا کیپشنکوئٹہ شہر کی اس منڈی میں گوشت ناپ تول سے نہیں بلکہ ڈھیر کے حساب سے فروخت ہوتا ہے۔ شاید یہ وہ منڈی ہے جہاں غریب تاجر غریب گاہک کا استحصال نہیں کرتا۔