بنکر: لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے کشمیریوں کے گھروں کا لازمی حصہ

،ویڈیو کیپشنبنکر میں زندگی کیسی ہوتی ہے؟

پاکستان اور انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر بمباری اور گولہ باری سے بچنے کے لیے اس کے اردگرد پانچ کلومیٹر کے علاقے میں واقع ہر گھر میں ایک بنکر ضروری ہے۔

انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کے باعث یہاں رہنے والے زیادہ تر خاندان اکثر ان بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن ایسا کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔

فرحت جاوید اور نیر عباس نے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے ایک خاندان کے بنکر کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ بنکر کے اندر زندگی کیسی ہوتی ہے۔