100 سال سے چرچ کی دیکھ بھال کرنے والا مسلمان خاندان

،ویڈیو کیپشن100 سال سے چرچ کی دیکھ بھال کرنے والا مسلمان خاندان

پاکستان کے پہاڑی علاقے نتھیا گلی میں واقع سینٹ میتھیوز نامی گرجا گھر ایک ایسا گرجا گھر ہے جہاں کوئی مسیحی نہیں آتا کیونکہ اس علاقے میں مسیحیوں کی آبادی نہیں ہے۔ یہ گرجا گھر 100 سال قبل انگریزوں نے بنایا تھا۔ گذشتہ 100 سال سے اس گرجا گھر کی دیکھ بھال ایک مسلمان خاندان کر رہا ہے۔ ان سے ملیے ہمارے ساتھی کامل دایان خان کی اس ویڈیو میں۔