کوئٹہ کہانیاں: ’لوگ سمجھتے ہیں بلوچستان کی خواتین باہر نہیں نکل سکتیں‘

،ویڈیو کیپشناِن خواتین نے اپنی جسمانی معذوری کو کبھی رکاوٹ نہیں سمجھا

بی بی سی کی نئی سیریز 'کوئٹہ کہانیاں' میں نامہ نگار موسیٰ یاوری نے آپ کو اس شہر کے کچھ کرداروں سے ملوایا۔ اس سلسلے کی آخری قسط میں ملیے اُن خواتین سے جنھوں نے اپنی جسمانی معذوری کو کبھی رکاوٹ نہیں سمجھا، بلکہ اپنی جیسی معذور خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 'بریکنگ دی بریئر' کے نام سے گروپ بنایا جس کا مقصد ویمن ود ڈس ایبلیٹی یعنی جسمانی معذوری کی شکار خواتین کو بااعتماد بنانا اور اُن میں حقوق کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے۔