کوئٹہ کے ہزارہ ٹیکسی ڈرائیور: ’ہر دن مرنے سے اچھا ہے ایک ہی دن مر جائیں‘
کوئٹہ کے رہائشی فدا حسین کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے اور وہ پچھلے پندرہ سالوں سے کوئٹہ کے دو ہزارہ نشین علاقوں ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے روٹ پر ٹیکسی چلاتے ہیں۔ کوئٹہ میں گذشتہ سالوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران یہ روٹ بھی محفوظ نہ رہا اور اب تک اسی روٹ پر ٹیکسی ڈرائیوروں پر بہت سارے حملے ہو چکے ہیں جس میں سے اکثر اپنی سواریوں کے ساتھ ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فدا حسین حال ہی میں ایک ایسے ہی واقعے میں معجزاتی طور پر بچ گئے تھے۔ ہمارے نمائندے موسیٰ یاوری نے ان سے بات کی اور ان سے یہ پوچھا کہ وہ کون سی وجوہات ہیں کہ اس راستے کے اتنے پُرخطر ہونے کے باوجود وہ اب تک اسی روٹ پر گاڑی چلا رہے ہیں۔





