’جہاں سے تہذیب کی ہوا آتی تھی وہ سب دروازے بند ہو گئے ہیں‘
پاکستان کا صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے شورش زدہ ہے جہاں امن و امان کی خراب صورتحال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ ہماری ساتھی شمائلہ جعفری نے پانچ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ لوگ اپنے کام کے دوران کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آج ملیں گے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نسیم جاوید سے جو اپنی برادری کے ہزاروں دوسرے افراد کے ساتھ اپنے ہی شہر میں محصور زندگی گزار رہے ہیں۔
