کوئٹہ کہانیاں: ’تھوڑی سی محبت ملے تو بلوچستان والے جان بھی دینے کو تیار ہیں‘

،ویڈیو کیپشنکوئٹہ کہانیاں: ’نہ کوئی تھیٹر ہے، نہ سنیما گھر‘

نصیر احمد صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک فلمساز ہیں جو اپنے صوبے اور اس میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کو دنیا تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایسے صوبے میں جہاں لوگوں کو بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہے اور دہشت گردی کی لپیٹ میں رہنے کی وجہ سے آزادانہ گزر بسر میں مسئلہ ہوتا ہو، وہیں نصیر کیسے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں؟ ہمارے ساتھی موسیٰ یاوری نے ان سے ملاقات کی۔