BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 March, 2006, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملاشووِچ جیل میں مردہ پائے گئے
سلوبوڈان ملاسووِچ
ملاشووِچ کے خراب صحت کی وجہ سے ان کے مقدمے میں تاخیر ہو رہی تھی
یوگوسلاویہ کے سابق صدر سلوبوڈان ملاشووِچ ہیگ کی جیل میں مردہ پائے گئے ہیں۔

چونسٹھ سالہ ملاشووِچ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے ٹربیونل کے سامنے جنگی جرائم اور نسلی کشی کے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔

ٹربیونل نے گزشتہ ماہ ملاشووِچ کی جانب سے علاج کے لیے روس جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ انہیں بلند فشار خون اور دِل کا عارضہ لاحق تھا۔ ان کی خراب صحت کے باجود ان کی اچانک موت پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹربیونل نے ملاشووِچ کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

ملاشووِچ پر بوسنیا، کرو ایشیا اور کوسوو کی جنگوں کی دوران جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ ان پر انیس سو بانوے اور پچانوے کی بوسنیا کی جنگ کے دوران جس میں دو لاکھ لوگ مارے گئے تھے نسل کشی کا الزام تھا۔ ملاشووِچ سن دو ہزار تک تیرہ سال ملک کے صدر رہے تھے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان جنگوں کے مرکزی کردار منظر سے ہٹ گیا ہے اور اب ’ان ہزاروں مردوں عورتوں اور بچوں کو یاد کرنے کا وقت جو ملاشووِچ کی کارروائیوں کا شکار ہوئے‘۔

یورپی یونین کے وزارت خارجہ کے سربراہ ہاویر سولانا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملاشووِچ کی موت کے بعد سربیا اپنے ماضی سے سمجھوتہ کر سکےگا اور مستقبل کی طرف دیکھےگا۔

خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے بتایا کہ ملاشووِچ کے بھائی بوریسلاو نے جنگی جرائم کی عدالت کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ملاشووِچ کے وکیل سٹیون کے نے بی بی سی بات کرتے ہوئے خودکشی کا امکان رد کیا اور کہا کہ ملاشووِچ مقدمہ مکمل کرنا چاہتے تھے۔

اسی بارے میں
میلاشووچ کو دل کا روگ
26.07.2002 | صفحۂ اول
مزید نیٹو فوج کوسوو روانہ
18 March, 2004 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد