BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 June, 2005, 16:33 GMT 21:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بولٹن کے مسئلے پر بش پھر ناکام
جان بولٹن
جان بولٹن کے رویے بارے میں امریکی سینٹ کے کئی ارکان کو تحفظات ہیں
امریکی صدر جارج بش کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے نامزد کردہ سفیر جان بولٹن کی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے میں وائٹ ہاؤس دوسری بار بھی ناکام ہوگیا ہے۔

واشنگٹن سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس ناکامی کے بعد امکان ہے کہ اب جب سینیٹ اجلاس نہیں ہوگا تو صدر جارج بش سینیٹ کی منظوری کے بغیر ہی تقرری کا حکم جاری کردیں۔

امریکی ایوان نمائندگان ’سینیٹ‘ میں کل ایک سو اراکین ہیں، جس میں سے حکمران ریپبلک پارٹی کے ارکان کی تعدادا پچپن ہے۔

سینیٹ سے جان بولٹن کی نامزدگی کی منظوری کے لیے سادا اکثریت ہی کافی ہوتی لیکن قانون سازی میں پیدا ہونے والی تاخیر کا اثر زائل کرنے کے لیے اب ساٹھ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

ایسی صورتحال میں اگر حزب مخالف کی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے حامی اراکین ڈٹے رہے تو اقوام متحدہ میں سفارت کے لیے جان بولٹن کی نامزدگی
کی توثیق نہیں ہوسکے گی۔

ایوان میں اس نامزدگی کے معاملے پر تقریروں کے دوران ’ڈیموکریٹس‘ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کلی طور پر جان بولٹن کی نامزدگی کے مخالف نہیں ہیں۔

البتہ ان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی اجازت اس وقت دیں گے جب انہیں جان بولٹن کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہونگیں اور وہ بھی بالخصوص سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ میں انکی تعیناتی کے دوران ان کے رویے اور برتاؤ کے متعلق۔

حزب اختلاف کے اس مطالبے کو بش انتظامیہ غیر مناسب قرار دے رہی ہے اور اس سے تعطل پیدا ہوگیا ہے۔

اگر جان بولٹن کی نامزدگی واپس نہیں ہوتی تو امریکی صدر کے لیے سیاسی مشکل پیدا ہو جائے گی۔

صدر کو سینیٹ سے بالا بالا اس تقرری کا اختیار حاصل ہے اور چار جولائی کو سینیٹ کارروائی میں وقفہ کے دوران وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

دیکھنا یہ ہوگا کہ سن دوہزار سات تک کی مدت والے اس عہدے پر جان بولٹن کی تقرری کا فیصلہ سیاسی مصلحتوں سے ہٹ کر ایک جرات مندانہ قدم ہوگا یا ایک کمزور صدر کی پریشانی کے عالم میں اختیار کی گئی حکمتِ عملی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد