عراق، حویجہ اور بغداد میں حملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں منگل کے روز کئی کار بم حملوں میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق کے شمالی شہر حویجہ میں ابتدائی دھماکے میں تین شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس پہلے دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد تین خود کش بمباروں نے عراقی فوج کی چوکیوں پر حملے کر دیے۔ یہ چوکیاں شہر کے شمالی، مغربی اور مشرقی حدود پر تھیں۔ ان دھماکوں میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کم سے کم تین فوجی بھی شامل تھے۔ دار الحکومت بغداد میں بھی ایک خود کش بم حملہ ہوا ہے۔ حملہ آور نے اپنی گاڑی کا دھماکہ پولیس چوکی کے بربرر آکر کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کُل ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||