چین میں دھماکہ، چودہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک دھماکے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکہ صوبے ہنان کے ایک گاؤں میں ہوا اور اس سے کئی گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کی وجہ ایک گھر میں غیر قانونی طور پر زخیرہ کیا گیا دھماکہ خیز مواد تھا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین کے دہی علاقوں میں ہر سال سینکڑوں افراد اس نوعیت کے دھماکوں میں ہلاک ہوتے ہیں۔ گھروں میں دھماکہ خیز مواد رکھنا ہے تو غیر قانونی لیکن یہ عام ہے۔ یہ مواد کانوں میں دھماکے کرنے ، تعمیارتی کام اور پٹاخوں کی صنعت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||