عراق: تین یورپی صحافی لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں لاپتہ تین یورپی صحافیوں کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ دو فرانسیسی رپورٹروں جارج مالبغونو اور کرستیاں چیسنو کی جمعرات سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مالبغونو فرانسیسی زبان کے اخبار لا فِگارو کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ دوسرے فرانسیسی رپورٹر فرانسیسی ریڈیو میں رپورٹر ہیں۔ ایک اطالوی صحافی اینزو بالدونی بھی عراق میں لاپتہ ہیں۔ ان کے بارے میں کافی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے عراقی مترجم کی لاش حال ہی میں نجف کے قریب سے ملی ہے۔ وہ جمعرات کو نجف جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ وہ ایک اطالوی ہفتہ وار جریدے کے لیے کام کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||