عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 |  طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرا |
بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس میں کسی قسم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یہ طیارہ کوئٹہ سے کوئی ستر کلومیٹر دور پشین کے شمال میں کلی جگدہ کہ قریب غیر آباد مقام پر گرا ہے۔ پاک فضائیہ کا یہ طیارہ معمول کی تر بیتی پر واز پر تھا۔ ائیرفورس کے حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔ پائلٹ شہریار نے گرنے سے پہلے ایجیکٹ یعنی چھلانگ لگا دی تھی اور پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترا ہے۔ مقامی انتظامی افسر نے بتایا ہے کہ طیارہ غیر آباد مقام پر گرا ہے اور اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ یہاں گزشتہ کچھ روز سے فضائیہ کے طیاروں کی پروازوں میں کا فی اضافہ ہوا ہے۔ |