BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 08:07 GMT 13:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ، یورپ مدد نہیں کررہے: عنان
کوفی عنان
سیکریٹری جنرل نے امریکی رویے پر خاص تنقید کی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے یورپ اور امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایڈز کے خلاف جنگ کے لیے ناکافی رقم دے رہے ہیں۔

کوفی عنان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ پر اتنی زیادہ توجہ دی جا رہی ہے کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف جنگ نظر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بات کوفی عنان نے تھائی لینڈ کے دار الحکومت بینگکاک میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہی۔ کوفی عنان عالمی ایڈز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

کوفی عنان نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز سے نمٹنے کی جنگ ایک ایسی لڑائی ہے جس میں دنیا کے ممالک کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس میں سیاسی رہنماؤں، نجی اداروں اور معاشرے کے دیگر گروپوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔

لیکن بقول ان کےجب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کروڑوں ڈالر لگائے جا رہے ہیں تو ایڈز کے خلاف جنگ میں عالمی یکجہتی کیوں نہیں ہے؟

انہوں نے امریکہ اور یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز سے نمٹنے کی کوششوں کو ترجیح نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ یورپ اور امریکہ ایڈز کے گلوبل فنڈ کو زیادہ رقم نہیں دے رہے ہیں۔ امریکہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صدر بش نےایڈز کنٹرول کے لیے تقریباً پندرہ بلین ڈالر کا اعلان کیا تھا لیکن پوری رقم گلوبل فنڈ کو نہیں دی گئی ہے۔

تاہم امریکی صدر جارج بش کے مشیر برائے ایڈز نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اس بات پر لوگوں کو خوش ہونا چاہیے کہ امریکہ ایڈز سے نمٹنے کے منصوبوں پر پندرہ ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ امریکہ نہیں بلکہ دنیا کے باقی ترقی یافتہ ممالک عالمی ایڈز کنٹرول میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد