BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 16:41 GMT 21:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل: مخلوط حکومت پر غور
 ایریل شیرون اور شیمون پیریز
ایریل شیرون اور شیمون پیریز کی ملاقات پیر کو ہوئی
اسرائیل کے وزیر اعظم ایرئیل شیرون نے حزب اختلاف کے رہنما شیمون پیریز سے پیر کے روز ایک ملاقات میں مخلوط حکومت بنانے پر بات کی ہے۔

تاہم ایرئیل شیرون کی اپنی جماعت لیکود پارٹی اس اقدام کی مخالفت کر رہی ہے۔ لیکود کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ شیمون پیریز کی جماعت لیبر پارٹی لیکود کے لیے ’ایک کینسر ثابت ہوگی‘ اور لیکود کو تباہ کر دے گی۔

لیکود پارٹی کو لیبر کی اہم پالسیوں پر سخت اعتراض ہے۔ ان پالسیوں میں فلسطینیوں سے براہ راست مذاکرات اور غرب اردن اور غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی شامل ہیں۔

لیکن ایرئیل شیرون نے اپنی جماعت کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے لیبر کے ساتھ حکومت کی ان کی اس تجویز کی حمایت نہ کی تو وہ انتخابات کا اعلان کردیں گے۔

مشرق وسطیٰ میں بی بی سی کے نامہ نگار پال ووڈ کہتے ہیں کہ ان دونوں رہنماؤں کی پیر کو ہونے والی یہ ملاقات مذاکرات کے ایک طویل سلسلے کی ابتدا معلوم ہوتی ہے۔

اگر حکمران جماعت کو لیبر پارٹی کی پارلیمانی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو اس کی پوزیشن مضبوط ہو سکتی ہے۔لیکود پارٹی کی پوزیشن پچھلے ماہ اس وقت کمزور ہوگئی تھی جب اسرائیلی پارلیمان میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل یونین نے ان کی حمایت ختم کر دی تھی۔

ادھر شیمون پیریز کی جماعت کے بھی کئی ارکان مخلوط حکومت بنانے کی اس تـجویز پر نا خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت لیبر پارٹی کی کوشش یہ ہونی چاہیے تھی کہ وہ ملک میں انتخابات کرائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد