BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 07:01 GMT 12:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت عزیز کےلیےدو نشستیں

ایمن وسیم اور ارباب ذکاء اللہ
دو ممبرانِ اسمبلی جنہوں نے شوکت عزیز کے لیے نشستیں خالی کیں
قومی اسمبلی کے سپیکر چودھری امیر حسین نے دو اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔ ان دونوں نشستوں سے پاکستان کے مستقبل کے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

قومی اسمبلی کے سیکریٹری محمود سلیم محمود کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے منتخب ہونے والی خاتون رکن ایمن وسیم اور صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکرمیں قومی اسمبلی کے حلقہ 229 سے ارباب ذکاء اللہ کے استعفے منظور کرتے ہوئے دونوں نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔

سپیکر کے اس فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر دونوں نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کریں گے۔

شوکت عزیز کو منتحب کرانے کے لئے وزیراعظم چودھری شجاعت نے اپنی بھانجی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام الرحیم نے بھانجے سے نشستیں خالی کرائی ہیں۔

سپیکر کے اس فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر دونوں نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کریں گے۔

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سمیت بارہ اراکین اسمبلی جن میں فاٹا کے اراکین بھی شامل تھے انہوں نے شوکت عزیز کے لئے نشستیں خالی کرنے کی رضا کارانہ پیشکش کی تھی۔

شوکت عزیز اور چودھری شجاعت حسین
شوکت عزیز کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہے

تھرپارکر کی خالی کردہ نشست بھارت کی سرحد سے ملحق ہے اور پاکستان کے پسماندہ ریگستانی علاقے پر مشتمل ہے ، جہاں شوکت عزیز شاید ہی زندگی میں کبھی گئے ہوں ۔

اکتوبر سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں اس حلقے سے سندھ کے موجودہ وزیراعلیٰ ارباب غلام الرحیم منتحب ہوئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے سندھ کی صوبائی نشست پاس رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد میں ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ سندھ نے اسی نسشت سے اپنے بھانجے ارباب ذکاء اللہ کو بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب کرایا تھا۔ تھرپارکر کے ضلعی ناظم کا عہدہ بھی ارباب خاندان کے پاس ہی ہے ۔

پنجاب کے ضلع اٹک کی قومی اسمبلی کی نشست خالی کرنے والی خاتون ایمن وسیم وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی بھانجی ہیں جبکہ ان کے والد ضلعی ناظم بھی ہیں ۔

مبصرین کی رائے ہے کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ شوکت عزیز کو بلا مقابلہ رکن اسمبلی منتخب کرایا جائے ۔

اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ حزب اختلاف اس ضمن میں مشاورت کر رہی ہے اور اتحاد برائے بحالی جمہوریت دونوں خالی کردہ نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گا اور شوکت عزیز کو بلا مقابلہ منتخب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد