BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 April, 2004, 14:05 GMT 19:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: خود کش حملوں کا انتباہ
مقتدیٰ الصدر
مقتدیٰ الصدر
عراق میں انقلابی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں مسلمانوں کے مقدس شہروں یا نجف پر حملہ کیا تو ان پر خودکش حملے شروع کر دیے جائیں گے۔

کوفہ میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ فی الحال وہ کوئی کارروائی نہ کریں تاہم اگر امریکی فوجیوں نے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنایا تو ان کے پیروکار دشمنوں کے لیے ٹائم بم ثابت ہوں گے۔

امریکی اور اتحادی فوجیوں نے کئی روز سے کوفہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بظاہر اس کا مقصد مقتدیٰ الصدر کو گرفتار یا قتل کرنا ہے۔

امریکی ایک سے زیادہ بار اس کا واضح الفاظ میں اظہار کر چکے ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہی الصدر سے مذاکرات بھی کیے جا رہے ہیں۔

درین اثناء کربلا میں گشت سے لوٹنے والے ایک امریکی اتحادی دستے کی عراقیوں سے جھڑپ ہو گئی جس ایک بلغاریائی فوجی ہلاک اور پانچ عراقی شہری زخمی بتائے جاتے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر
مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے

عراق کے سنی اکثریتی آبادی والے شہر فلوجہ کے بارے میں امریکی فوجیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہاں جاری مذاکرت کامیاب نہ ہوئے تو ایک بار پھر فوجی کارروائی کی جائے گی اور امریکی فوجی حملے کے لیے تیار ہیں۔

اس دوران ہسپتالوں کے ذرائع سے جمع کیے جانے والے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فلوجہ میں کی جانے والی پہلی کارروائی کے نتیجے میں دو سو ستر عراقی ہلاک ہوئے تھے تاہم اس میں وہ افراد شامل نہیں ہیں جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے یا جنہیں ہسپتال تک بھی نہیں لایا جا سکا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد