 |  ایران میں دیگر جگہوں پر بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ |
ایران میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ریلی کو اس وقت منتشر کردیا گیا جب عین وقت پر حکام نے اس اجتماع کی اجازت واپس لے لی۔ تہران میں پولیس کی کوششوں کے باوجود کئی سو خواتین نے اس ریلی میں حصہ لیا اور خواتین کے خلاف تشدد اور امتیازی قوانین کی مخالفت میں نعرے لگائے۔ مظاہرین پر اس وقت لاٹھی چارج بھی کیا گیا جب قدامت پسند گروپ باسیجی موقع پر پہنچ گئے اور اطلاعات کے مطابق کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ ایران میں خواتین کے لباس اور ان کی قانونی شہادت جیسے معاملات میں قوانین کو سخت تصور کیا جاتا ہے۔ |