افغان خواتین میں خودکشی کا رجحان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتِ افغانستان نے صوبہ ہیرات کی خواتین میں خودکشی کرنے کے بڑھتے ہوۓ رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افعانستان کے اس صوبے میں خواتین میں خودسوزی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ہیرات کا دورہ کرنے والے ایک سرکاری وفد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں چھپن افراد نے خودکشی کی جن میں سے باون عورتیں تھیں۔ وفد کے ترجمان کے مطابق، بیشتر خواتین میں نہ صرف غربت اور زبردستی شادیوں کی وجہ سے مایوسی پائی جاتی ہے بلکہ بعض تو نشے کی بھی عادی ہوگئی ہیں۔ بعض خواتین نے اس وفد سے تعلیم حاصل کر کے کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ موجودہ صورتحال پر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مایوسی اور خودکشی کا رجحان تو اِن خواتین میں بدستور موجود تھا۔ چونکہ اب طالبان دور کا خاتمہ ہوا ہے اور معاشرہ آزاد ہوگیا ہے تو ان کی آواز دنیا کو سنائی دے رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||