BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 February, 2004, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاپتہ لڑکی کے زیورات کی شناخت
شفیلہ احمد
شفیلہ احمد
برطانیہ میں لاپتہ ہونے والی چشائر کی ایک نوجوان لڑکی کے والدین نے دریائے کینٹ سے نکالی گئی عورت کی لاش سے ملنے والے زیورات کو شناخت کر لیا ہے۔

اس عورت کی لاش چار فروری کو دریا میں ستر کلومیٹر کے فاصلے پر کینڈل کے مقام سے ملی۔ اس سے پہلے علاقہ سیلاب کی زد میں آ چکا تھا۔

شفیلہ احمد کی عمر سترہ برس تھی جب وہ گزشتہ برس گیارہ ستمبر کو وارنگٹن میں واقع اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔

شفیلہ احمد کے والدین نے سونے کی ایک چوڑی اور نیلے نگینے والی ایک انگوٹھی کو شناخت کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شفیلے نے والدین کی طرف سے طے کردے شادی کے خلاف احتجاجاً بلیچ پی لیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زیر علاج رہی تھی۔

News image
اہلکار دریا کے کنارے ثبوت تلاش کرتے ہوئے

تاہم شفیلہ احمد کی گمشدگی کے بعد برطانیہ کے کسی بھی اسپتال نے ایسی تفصیلات نہیں بتائی تھیں جن سے یہ پتہ چل سکتا کہ وہ کسی اسپتال میں زیر علاج رہی تھیں۔

چشائر پولیس کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں نے دریا کی تہہ میں مزید شواہد تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور دیگر افسران ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں۔

تاہم ایک ترجمان کے مطابق قتل کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا سے ملنے والی عورت کی لاش کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور ڈی این اے کے نتائج سامنے آنے میں دس روز بھی لگ سکتے ہیں۔

کمبریا میں پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاش شناخت کے قابل نہیں ہے اور ہلاک ہونے والی اس عورت کی عمر سترہ سے تئیس برس کے درمیان ہے اور اس کا قد پانچ فٹ دو انچ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد