BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 September, 2003, 12:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاپتہ نوجوان:سعودی حکومت کی تشویش
سعودی عرب میں دہشتگردانہ کارروائوں میں تیزی آئی ہے

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نےیہ اپیل اخبارات کے ذریعے کی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کی سہولت کے لئے ایک رابطہ نمبر بھی دیا گیا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کی شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔ حکام کی یہ کوشش ہے کہ بیرونی دنیا کے سامنے ملک کی ساکھ کو بہتر بنایا جائے۔

امریکہ میں حکام سعودی عرب پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ گیارہ ستمبر کے واقعات کے بعد سے سعودی حکام اپنے ملک میں دہشتگردوں کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ ناکافی ہیں۔

گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث انیس افراد کا تعلق مبینہ طور پر سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ لوگ ان مشتبہ تنظیموں کے بہکاوے میں نہ آئیں جن کا مقصد جرائم پھیلانا اور لوگوں کو مذہب سے دور کرنا ہے۔

حالیہ چند دنوں میں کئی سعودی نوجوان لاپتہ ہونے کے بعد ایسی تنظیموں میں شامل ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں شدت پسند تنظیموں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ملک کی سیکیورٹی افواج اور مسلح گروپوں میں جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد