| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
تین مزید امریکی فوجی ہلاک
عراق میں امریکی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سڑک کے کنارے نصب ایک باری سرنگ کی زد میں آکر ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اس سے قبل سنیچر کے روز فلوجہ کے قصبہ میں دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ادھر اتوار کے دن بصرہ میں ایک برطانوی فوجی اس وقت زخمی ہوگیا جب اس کی گاڑی سڑک پر ہونے والے ایک دھماکہ کے نتیجہ میں تباہ ہوگئی۔ خیال ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔ ماہ رمضان کے آغاز سے عراق میں غیر ملکی، بالخصوص امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں میں شدت آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکہ کے دو ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر بائیس امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر حملوں میں ہلاک ہونے والی امریکی فوجیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||