| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرفات کی ’ملک بدری‘ کا فیصلہ
جمعرات کو اسرائیلی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہوا اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو جلا وطن کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فوج کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ یاسر عرفات کو فلسطینی علاقوں سے باہر نکالنے کا منصوبہ تیار کرے۔ فلسطینی رہنما کو گزشتہ ایک سال سے غربِ اردن کےے شہر رملہ میں ان کے صدر دفتر میں محصور کر دیا گیا ہے۔ یروشلم میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا یہ فیصلہ کہ یاسر عرفات کو ملک بدر کر دیا جائے، دراصل ان پر دباؤ کا ایک بہانہ ہو تاکہ وہ شدت پسندوں کو قابو میں رکھیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکہ یاسر عرفات کو ملک بدر کرنے کے خلاف ہے کیونکہ اس سے خطے میں مزید بے چینی پیدا ہوگی جو فلسطینی علاقوں سے باہر تک پھیل سکتی ہے۔ مصری رہنما حسنی مبارک اور فرانس کے صدر ژاک شیراک نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ یاسر عرفات کو ملک بدر کرنے کے نتائج خراب ہو سکتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |