| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی حملہ: تین ہلاک
اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کو غزہ شہر میں شدت پسند تنظیم حماس کے ایک رہنما کے گھر پر حملہ کر کے تین افراد کو ہلاک اور بیس کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ کارروائی منگل کو حماس کی طرف سے کرائے گئے دو خود کش بم حملوں کے بعد کی ہے جس میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی اس تازہ کارروائی میں حماس کے رہنما محمود الزھار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ بی بی سی کے نمائندے رچرڈ گیلپن نے اطلاع دی ہے اس حملے میں ایک رہائشی عمارت بالکل تباہ ہو گئی اور اس عمارت سے اٹھتے ہوئے گرد اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھای دئیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم جو بھارت کے تین روزہ دورے پر تھے اپنا دورہ مختصر کر کے واپس لوٹ گئے ہیں۔ فلسطینی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ صاحب برکات نے کہا ہے کہ فلسطینی حکام اب بھی امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ امن کے نقشہ راہ پر عملدآمد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری اس تشدد کو صرف امن کے نقشہ راہ پر عملدرآمد سے روکا جا سکتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |