ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب تصاویر میں

31 ویں اولمپکس کی افتتاحی تقریب برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ماراکانا سٹیڈیم میں ہوئی جہاں شاندار آتش بازی اور بہترین پروگرام پیش کیے گئے۔

پانچ سے 21 اگست تک منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں دنيا بھر سے تقریبا 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے، اس کی افتتاحی تقریب ماراکانا سٹیڈیم میں ہوئی جس میں بہترین پروگرام پیش کیے گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپانچ سے 21 اگست تک منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں دنيا بھر سے تقریبا 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے، اس کی افتتاحی تقریب ماراکانا سٹیڈیم میں ہوئی جس میں بہترین پروگرام پیش کیے گئے۔
دنیا کے 206 ممالک کے ایتھلیٹس اور پناہ گزینوں کی ایک ٹیم برازیل میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں حصہ لےگی جنھیں ایک اندازے کے مطابق تین ارب افراد ٹی وی پر دیکھیں گے جب کہ اولمپکس دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاحوں کی برازیل آمد متوقع ہے۔
،تصویر کا کیپشندنیا کے 206 ممالک کے ایتھلیٹس اور پناہ گزینوں کی ایک ٹیم برازیل میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں حصہ لےگی جنھیں ایک اندازے کے مطابق تین ارب افراد ٹی وی پر دیکھیں گے جب کہ اولمپکس دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاحوں کی برازیل آمد متوقع ہے۔
اولمپکس کے مقابلے ریو میں 32 مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جب کہ فٹ بال میچز دیگر شہروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناولمپکس کے مقابلے ریو میں 32 مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جب کہ فٹ بال میچز دیگر شہروں میں بھی رکھے گئے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر رقص اور دیگر پروگرام کے ساتھ ہی میں سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گيا جسے وہاں پر موجود لوگ لطف اندوز ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنافتتاحی تقریب کے موقع پر رقص اور دیگر پروگرام کے ساتھ ہی میں سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گيا جسے وہاں پر موجود لوگ لطف اندوز ہوئے۔
اس موقع پر مختلف طرح کے رقص پیش کیے گئے جس میں برازیل کا معروف اور مقبول سانبہ ڈانس خاص توجہ کا مرکز رہا۔
،تصویر کا کیپشناس موقع پر مختلف طرح کے رقص پیش کیے گئے جس میں برازیل کا معروف اور مقبول سانبہ ڈانس خاص توجہ کا مرکز رہا۔
جاپانی خواتین کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں جب مارچ کیا تو اپنے ملک کے پرچم کے ساتھ ہی انھوں نے دوسرے ہاتھ میں برازیل کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔
،تصویر کا کیپشنجاپانی خواتین کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں جب مارچ کیا تو اپنے ملک کے پرچم کے ساتھ ہی انھوں نے دوسرے ہاتھ میں برازیل کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔
ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 300 رقاص اور 5,000 رضاکاروں نے حصہ لیا، برازیل کی سپر ماڈل جیزیل بنشن اور برطانیہ کے ڈیم جوڈی ڈینچ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 300 رقاص اور 5,000 رضاکاروں نے حصہ لیا، برازیل کی سپر ماڈل جیزیل بنشن اور برطانیہ کے ڈیم جوڈی ڈینچ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں نے فاختوں کی شکل میں پتنگیں اٹھا کر مارچ کیا۔
،تصویر کا کیپشنافتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں نے فاختوں کی شکل میں پتنگیں اٹھا کر مارچ کیا۔
برطانوی ٹیم کی قیادت معروف ٹینس ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کر رہے تھے جنھوں نے اپنے ملک کے پرچم کو تھام رکھا تھا اور ان کی سرپرستی میں برطانوی ٹیم نے مارچ کیا۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی ٹیم کی قیادت معروف ٹینس ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے کر رہے تھے جنھوں نے اپنے ملک کے پرچم کو تھام رکھا تھا اور ان کی سرپرستی میں برطانوی ٹیم نے مارچ کیا۔
امریکہ کا اولمپک دستہ 554 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جو ان مقابلوں میں حصہ لینے والا سب سے بڑا دستہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کا اولمپک دستہ 554 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جو ان مقابلوں میں حصہ لینے والا سب سے بڑا دستہ ہے۔