ڈیلس میں مظاہرے کے دوران پولیس پر فائرنگ

امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام فراد کی ہلاکت کے خلاف ڈیلس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام فراد کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام فراد کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈیلس پولیس چیف نے بتایا ہے کہ حملے میں ملوث ہونے کے شک پر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈیلس پولیس چیف نے بتایا ہے کہ حملے میں ملوث ہونے کے شک پر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب گذشتہ دنوں پولیس کی فائرنگ سے دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے بعد بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب گذشتہ دنوں پولیس کی فائرنگ سے دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے بعد بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران پولیس کی جانب سے دو سیاہ فام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنیاد رہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران پولیس کی جانب سے دو سیاہ فام افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
ڈیلاس پولیس چیف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے اس مسلح شخص کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جو کہ ایک گیراج سے پولیس پر فائرنگ کر رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈیلاس پولیس چیف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے اس مسلح شخص کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جو کہ ایک گیراج سے پولیس پر فائرنگ کر رہا ہے۔
ڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن کا کہنا ہے کہ 11 پولیس اہکاروں کو سنائپرز نے ’اندھا دھند فائرنگ‘ کر کے زخمی کیا گیا جن میں سے پانچ ہلاک ہو گئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن کا کہنا ہے کہ 11 پولیس اہکاروں کو سنائپرز نے ’اندھا دھند فائرنگ‘ کر کے زخمی کیا گیا جن میں سے پانچ ہلاک ہو گئے