یورو کے آغاز پر سخت سکیورٹی اور احتجاج

فرانس میں یورو فٹبال چیمپیئن شپ 2016 کا آغاز سخت سکیورٹی اور احتجاجی مظاہروں کے سائے میں آج سے ہو رہا ہے۔

یورو فٹبال چیمپیئن شپ کا آغاز جمعے سے فرانس میں ہو رہا ہے۔ جس کے لیے ملک میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیورو فٹبال چیمپیئن شپ کا آغاز جمعے سے فرانس میں ہو رہا ہے۔ جس کے لیے ملک میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں
یورو 2016 کے دوران سٹیڈیم اور فین زون کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیورو 2016 کے دوران سٹیڈیم اور فین زون کی سکیورٹی کے لیے 90 ہزار پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے
جمعرات کو یورو 2016 کے باقاعدہ آغاز سے قبل پیرس میں آئفل ٹاور کے فین زون میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شائقین نے شریک ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو یورو 2016 کے باقاعدہ آغاز سے قبل پیرس میں آئفل ٹاور کے فین زون میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شائقین نے شریک ہوئے
فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد فٹبال کے اس بڑے ایونٹ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچوں سے قبل فین زون میں کنسرٹ کے لیے آنے والے مداحوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنفرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد فٹبال کے اس بڑے ایونٹ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ میچوں سے قبل فین زون میں کنسرٹ کے لیے آنے والے مداحوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے
پیرس میں دو سٹیڈیمز کی سکیورٹی اور گشت کے لیے کم از کم 13 ہزار سکیورٹی فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیرس میں دو سٹیڈیمز کی سکیورٹی اور گشت کے لیے کم از کم 13 ہزار سکیورٹی فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے
یورو 2016 کے مقابلوں کے لیے فٹبال ٹیمیں فرانس پہنچ چکی ہیں جہاں کھلاڑیوں نے ان مقابلوں سے قبل تربیت کا آغاز کر دیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیورو 2016 کے مقابلوں کے لیے فٹبال ٹیمیں فرانس پہنچ چکی ہیں جہاں کھلاڑیوں نے ان مقابلوں سے قبل تربیت کا آغاز کر دیا ہے
فرانس کو اس وقت سکیورٹی کے علاوہ حکومت کے ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات کے خلاف ملازمین کے احتجاج کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔رواں ہفتے پیرس اور کئی دیگر شہروں میں شائقینِ فٹبال کی آمد پر ان کا استقبال کوڑے کے ڈھیروں کے ساتھ کیا گیا کیونکہ ٹریڈ یونینز نے کوڑا جلائے جانے والی جگہ بند کر رکھی تھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفرانس کو اس وقت سکیورٹی کے علاوہ حکومت کے ملازمتوں کے قوانین میں اصلاحات کے خلاف ملازمین کے احتجاج کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔رواں ہفتے پیرس اور کئی دیگر شہروں میں شائقینِ فٹبال کی آمد پر ان کا استقبال کوڑے کے ڈھیروں کے ساتھ کیا گیا کیونکہ ٹریڈ یونینز نے کوڑا جلائے جانے والی جگہ بند کر رکھی تھی
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فٹبال کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے 70 لاکھ افراد فرانس کے دس شہروں کا دورہ کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فٹبال کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے 70 لاکھ افراد فرانس کے دس شہروں کا دورہ کریں گے۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے والے امدادی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے ایک تربیت میں حصہ لیا جس کا مقصد یورو 2016 کے دوران کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہنگامی حالات سے نمٹنے والے امدادی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے ایک تربیت میں حصہ لیا جس کا مقصد یورو 2016 کے دوران کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا