لندن کی ساچی گیلری میں رولنگ سٹونز کی 45 سالوں کی موسیقی کا جشن منایا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنلندن کی ساچی گیلری میں رولنگ سٹونز کی 45 سالوں کی موسیقی کا جشن منایا جا رہا ہے۔ اس تصویر میں مِک جیگر کنسرٹ کے دوران پرفارم کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں رولنگ سٹونز کے ممبران کی ذاتی یاد داشتیں، البم کوّرز، فوٹوز پیش کی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس نمائش کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ رولنگ سٹونز پر سب سے بڑی نمائش ہے جس میں اس سٹوڈیو کا نمونہ بھی رکھا گیا ہے جس میں اس بینڈ نے مشہور گانا ’سمپتھی فور دا ڈیول‘ ریکارڈ کرایا تھا۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں اس بینڈ کی ان کے لندن کے مغربی علاقے چیلسی میں فلیٹ کے باہر تصویر بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنبینڈ کے سفر میں اہم آلات، دوروں کے پوسٹرز اور بینڈ ممبران کی بھڑکیلے لباس بھی رکھے گئے ہیں۔ ان ملبوسات میں اوسی کلارک کا سنہری رنگ کا جمپ سوٹ جو مک جیگر نے 1972 میں پہنا۔
،تصویر کا کیپشننمائش میں 1957 کا لی پال کا گیٹار بھی رکھا گیا ہے جس کو 1966 میں کیتھ رچرڈز نے خریدا۔ جون 1968 میں کیتھ رچرڈز نے ’سمپتھی فور دا ڈیول‘ کی ویڈیو کی عکس بندی کے دوران یہ گیٹار بجایا۔
،تصویر کا کیپشنمک جیگر نے کہا ’ہم اس نمائش کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہے تھے۔ ہم اب بھی پرفارم کر رہے ہیں اور مجھے بڑا فخر ہے کہ ہم نے اتنا کچھ حاصل کیا۔‘
،تصویر کا کیپشنکیتھ رچرڈز کا کہنا تھا ’یہ نمائش اگرچہ رولنگ سٹونز کے بارے میں ہے لیکن یہ صرف بینڈ کے ممبران کے بارے میں نہیں۔ یہ نمائش اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی جو بینڈ نے استعمال کی اور موسیقی کے وہ آلات جو بینڈ نے استعمال کیے۔‘
،تصویر کا کیپشنیہ نمائش دو منزلوں پر جاری ہے۔
،تصویر کا کیپشنرولنگ سٹونز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ایک نئی البم پر کام کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہ نمائش ستمبر 2016 تک جاری رہے گی۔ www.stonesexhibitionism.com