خلا سے زمین پر نظر، تصاویر

امریکی خلا باز سکاٹ کیلی عالمی خلائی مرکز میں ایک سال گزارنے کےبعد واپس زمین پو لوٹے ہیں۔خلائی مرکز سے بنائی گئی تصاویر کا یہ مجموعہ جو انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

 خلائی مرکز میں قیام کے دوران سکاٹ کیلی نے زمین کی خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا پر شییئر کیا جن میں دریائے نیل کی یہ تصویر بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشن خلائی مرکز میں قیام کے دوران سکاٹ کیلی نے زمین کی خوبصورت تصاویر کو سوشل میڈیا پر شییئر کیا جن میں دریائے نیل کی یہ تصویر بھی شامل ہے۔
 سکاٹ کیلی خلا میں 340 دن بسر کرنے کے بعد خلا میں سب سے زیادہ وقت گذارنے والے خلا باز بن گئے ہیں۔ مصر کی یہ تصویر انھوں نے 29 دسمبر کو بنائی۔ وہ کہتے ہیں ’اگر آپ غور کرنے پر تیار ہوں تو ایسے بیاباں بھی دلچسپ بن جاتے ہیں۔‘
،تصویر کا کیپشن سکاٹ کیلی خلا میں 340 دن بسر کرنے کے بعد خلا میں سب سے زیادہ وقت گذارنے والے خلا باز بن گئے ہیں۔ مصر کی یہ تصویر انھوں نے 29 دسمبر کو بنائی۔ وہ کہتے ہیں ’اگر آپ غور کرنے پر تیار ہوں تو ایسے بیاباں بھی دلچسپ بن جاتے ہیں۔‘
کیلی کے اس مشن سے ناسا کو خلا میں لمبے عرصے تک رہنے کے انسانی جسم پر اثرات کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔ سکاٹ کیلی کے جڑواں بھائی مارک کیلی اس پورے عرصے میں زمین پر موجود رہے۔ خلا میں بے وزن زندگی کے انسانی جسم پر پڑنے اثرات کو جاننے کے لیے ناسا دونوں بھائیوں پر تحقیق کرے گا۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سکاٹ کیلی نے لکھا تھا: ’جولائی میں کرسمس۔خلا میں میرے سو دن مکمل، ابھی 250 دن باقی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکیلی کے اس مشن سے ناسا کو خلا میں لمبے عرصے تک رہنے کے انسانی جسم پر اثرات کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔ سکاٹ کیلی کے جڑواں بھائی مارک کیلی اس پورے عرصے میں زمین پر موجود رہے۔ خلا میں بے وزن زندگی کے انسانی جسم پر پڑنے اثرات کو جاننے کے لیے ناسا دونوں بھائیوں پر تحقیق کرے گا۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سکاٹ کیلی نے لکھا تھا: ’جولائی میں کرسمس۔خلا میں میرے سو دن مکمل، ابھی 250 دن باقی ہیں۔
خلا میں بے وزن زندگی کے جسم پر پڑنے والے اثرات پر تحقیق اس لیے بھی ضروری ہے کہ زمین سے مریخ تک کا سفر بھی ایک سال طویل ہو گا۔
،تصویر کا کیپشنخلا میں بے وزن زندگی کے جسم پر پڑنے والے اثرات پر تحقیق اس لیے بھی ضروری ہے کہ زمین سے مریخ تک کا سفر بھی ایک سال طویل ہو گا۔
 سکاٹ کیلی ان دو خلا بازوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اکتوبر میں خلا میں چہل قدمی کی۔ اس چہل قدمی کے دروان سکاٹ کیلی اور لنڈگرین نے خلائی مرکز کے روبوٹ کے بازو کو گریس لگائی، کچھ تاروں کو سیدھا کیا۔ لنڈگرین کی طرف اپنے سوٹ میں پانی کو جلدی سے تبدیل کرنے کی وجہ سے اس چہل قدمی کو وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
،تصویر کا کیپشن سکاٹ کیلی ان دو خلا بازوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اکتوبر میں خلا میں چہل قدمی کی۔ اس چہل قدمی کے دروان سکاٹ کیلی اور لنڈگرین نے خلائی مرکز کے روبوٹ کے بازو کو گریس لگائی، کچھ تاروں کو سیدھا کیا۔ لنڈگرین کی طرف اپنے سوٹ میں پانی کو جلدی سے تبدیل کرنے کی وجہ سے اس چہل قدمی کو وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔
زمین سے 220 میل دور خلا میں 17500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سکاٹ کیلی نے دن میں درجنوں بار پورے کرہ ارض کے گرد چکر لگائے۔
،تصویر کا کیپشنزمین سے 220 میل دور خلا میں 17500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سکاٹ کیلی نے دن میں درجنوں بار پورے کرہ ارض کے گرد چکر لگائے۔
خلائی مرکز میں قیام کے دوران سکاٹ کیلی کے پاس مواقع تھے کہ وہ کرۂ ارض کی تصویر کشی کر سکیں جیسے ان کی اس تصویر میں انھوں نے بہاماس کی تصویر بنائی۔
،تصویر کا کیپشنخلائی مرکز میں قیام کے دوران سکاٹ کیلی کے پاس مواقع تھے کہ وہ کرۂ ارض کی تصویر کشی کر سکیں جیسے ان کی اس تصویر میں انھوں نے بہاماس کی تصویر بنائی۔
سکاٹ کیلی کا کہنا ہے کہ ایسی تصاویر دیکھ کر مجھے ہمیشہ افسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے واٹر کلر یہاں کیوں نہیں لایا۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ کیلی کا کہنا ہے کہ ایسی تصاویر دیکھ کر مجھے ہمیشہ افسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے واٹر کلر یہاں کیوں نہیں لایا۔
سکاٹ کیلی نے 29 ستمبر کو اپنے پیغام میں لکھا:’میرا پسندیدہ رنگ نیلا ہے لیکن یہ تو سبز ہے جسے میں بہت مس کرتا ہوں۔‘
،تصویر کا کیپشنسکاٹ کیلی نے 29 ستمبر کو اپنے پیغام میں لکھا:’میرا پسندیدہ رنگ نیلا ہے لیکن یہ تو سبز ہے جسے میں بہت مس کرتا ہوں۔‘
کیلی سکاٹ کی بعض تصاویر لوگوں کو سمجھ بالا تر تھیں۔ گیارہ فروری کی اس تصویر پر کئی لوگوں نے سوالات اٹھائے۔ سکاٹ کیلی نے کہا: ’پچھلے ہفتے میں نے یہ تصویر پوسٹ کی۔ آپ میں سے کئی نے کہا یہ کیا ہے؟
،تصویر کا کیپشنکیلی سکاٹ کی بعض تصاویر لوگوں کو سمجھ بالا تر تھیں۔ گیارہ فروری کی اس تصویر پر کئی لوگوں نے سوالات اٹھائے۔ سکاٹ کیلی نے کہا: ’پچھلے ہفتے میں نے یہ تصویر پوسٹ کی۔ آپ میں سے کئی نے کہا یہ کیا ہے؟
کیلی نے اپنے ٹمبلر اکاونٹ پر سب کچھ افشا کردیا۔ صحرائے صحارا کی تقلیب شُدہ چٹان جو 24 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ دراصل ایک آتش فشاں کا ابھار تھا جو کبھی نہیں پھٹا اور زمین بردگی کی وجہ سے زمین کی سطح پر آ گیا ہے جس سے وہ دلچسپ زمینی آرٹ کا نمونہ کا بن گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیلی نے اپنے ٹمبلر اکاونٹ پر سب کچھ افشا کردیا۔ صحرائے صحارا کی تقلیب شُدہ چٹان جو 24 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ دراصل ایک آتش فشاں کا ابھار تھا جو کبھی نہیں پھٹا اور زمین بردگی کی وجہ سے زمین کی سطح پر آ گیا ہے جس سے وہ دلچسپ زمینی آرٹ کا نمونہ کا بن گیا ہے۔
27 اگست کو کیلی نے ارورا بوریلس کی کئی خوبصورت تصاویر بنائیں۔ لکھتے ہیں: ’153 دن۔ سڑک پرجانے سے پہلے۔ معمول سے پہلے بستر میں۔‘
،تصویر کا کیپشن27 اگست کو کیلی نے ارورا بوریلس کی کئی خوبصورت تصاویر بنائیں۔ لکھتے ہیں: ’153 دن۔ سڑک پرجانے سے پہلے۔ معمول سے پہلے بستر میں۔‘
کیلی سکاٹ نے ایسٹر بنی کی تصویر بھی شیئر کی۔
،تصویر کا کیپشنکیلی سکاٹ نے ایسٹر بنی کی تصویر بھی شیئر کی۔
کیلی سکاٹ کیلی نےاس تصویر کےساتھ ہیولوین منائی۔ ارورا کا گھناؤنا چہرہ۔
،تصویر کا کیپشنکیلی سکاٹ کیلی نےاس تصویر کےساتھ ہیولوین منائی۔ ارورا کا گھناؤنا چہرہ۔
زمین پر واپسی کےسفرسے پہلےانھوں نے یہ تصویر شیئر کی۔ ہم واپس زمین پر آر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنزمین پر واپسی کےسفرسے پہلےانھوں نے یہ تصویر شیئر کی۔ ہم واپس زمین پر آر رہے ہیں۔