شدید سردی میں ظہورِ مسیح کا تہوار

سائبیریا میں قدامت پسند روسی مسیحوں کے مذہبی تہوار کی چند جھلکیاں۔

روس میں سائیبریا کے دور دراز علاقے میں ہر سال چھ جنوری کو ظہور مسیح کا تہوار منایا جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنروس میں سائیبریا کے دور دراز علاقے میں ہر سال چھ جنوری کو ظہور مسیح کا تہوار منایا جاتا ہے۔
یہاں کے قصبے تبولسک کے قدامت پسند مسیحی اس موقع پر خاص طور پر جلوس نکالتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنیہاں کے قصبے تبولسک کے قدامت پسند مسیحی اس موقع پر خاص طور پر جلوس نکالتے ہیں۔
حضرت مسیح کو خراج عقیدیت پیش کرنے کے علاوہ روسی آرتھوڈوکس مسیحی اس دن یخ پانی میں غسل بھی لیتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحضرت مسیح کو خراج عقیدیت پیش کرنے کے علاوہ روسی آرتھوڈوکس مسیحی اس دن یخ پانی میں غسل بھی لیتے ہیں۔
قدامت پسند روسی مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ظہور مسیح کے دن دنیا بھر کا پانی متبرک ہو جاتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقدامت پسند روسی مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ظہور مسیح کے دن دنیا بھر کا پانی متبرک ہو جاتا ہے۔
علاقے کے لوگ مختلف چشموں اور تازہ پانی کے ذخیروں سے پانی اکٹھا کرتے ہیں اور اسے تبرک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنعلاقے کے لوگ مختلف چشموں اور تازہ پانی کے ذخیروں سے پانی اکٹھا کرتے ہیں اور اسے تبرک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
جنوری کے پہلے ہفتے میں سائبیریا برف سے ڈھکا ہوتا ہے لیکن کچھ عقیدت مند شدید سردی میں بھی غسل کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجنوری کے پہلے ہفتے میں سائبیریا برف سے ڈھکا ہوتا ہے لیکن کچھ عقیدت مند شدید سردی میں بھی غسل کرتے ہیں۔
اس موقعے پر مقامی چرچ کے پادری اور دیگر مذہبی رہنما عقدیت مندوں کو اپنے گناہ دھونے میں مدد کرتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر مقامی چرچ کے پادری اور دیگر مذہبی رہنما عقدیت مندوں کو اپنے گناہ دھونے میں مدد کرتے ہیں۔
گھروں کے قریب تالابوں کے علاوہ لوگ اس موقع پر مقامی دریا میں بھی ڈبکیاں لگاتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنگھروں کے قریب تالابوں کے علاوہ لوگ اس موقع پر مقامی دریا میں بھی ڈبکیاں لگاتے ہیں۔
اس سال جس دن یہ تہوار منعقد ہوا اس دن علاقے میں درجہ حرات منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا۔
،تصویر کا کیپشناس سال جس دن یہ تہوار منعقد ہوا اس دن علاقے میں درجہ حرات منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں تھا۔
ظہور مسیح کی خوشی میں مقامی چرچ اور گھروں میں شمعیں بھی روشن کی جاتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنظہور مسیح کی خوشی میں مقامی چرچ اور گھروں میں شمعیں بھی روشن کی جاتی ہیں۔