سنہ 2015 کی مس یونیورس کا انتخاب

ایک چھوٹی سی بھول کے بعد فلپائن کی اداکارہ، ماڈل اور مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ کو حسینۂ کائنات منتخب کیا گیا ہے۔

امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مس یونیورس کا 64واں مقابلۂ حسن اتوار کی شب کو مکمل ہوا۔
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے شہر لاس ویگس میں مس یونیورس کا 64واں مقابلۂ حسن اتوار کی شب کو مکمل ہوا۔
حسن کے مقابلۂ کائنات کے میزبان نے غلطی سے پہلے مس کولمبیا کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔
مس کولمبیا ابھی اپنی خوشی کا پورے طور پر اظہار بھی نہیں کر پائی تھیں کہ انھیں یہ بتایا گیا کہ وہ مس یونیورس نہیں ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحسن کے مقابلۂ کائنات کے میزبان نے غلطی سے پہلے مس کولمبیا کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔ مس کولمبیا ابھی اپنی خوشی کا پورے طور پر اظہار بھی نہیں کر پائی تھیں کہ انھیں یہ بتایا گیا کہ وہ مس یونیورس نہیں ہیں۔
مس کولمبیا 21 سالہ ارياڈنا گوٹيریز کے سر پر مس یونیورس کا تاج محض دو منٹ تک رہا۔ اس بھول پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنمس کولمبیا 21 سالہ ارياڈنا گوٹيریز کے سر پر مس یونیورس کا تاج محض دو منٹ تک رہا۔ اس بھول پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
رواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں 80 خواتین اتری تھیں۔ مقابلے کے اختتام پر مقابلے میں شریک تمام خواتین نے فاتح کو مبارکباد پیش کیا۔
،تصویر کا کیپشنرواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں 80 خواتین اتری تھیں۔ مقابلے کے اختتام پر مقابلے میں شریک تمام خواتین نے فاتح کو مبارکباد پیش کیا۔
پروگرام کے میزبان سٹیو ہاروے کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے کہا: ’دوستو، مجھے معاف کیجئے گا۔ دراصل مس کولمبیا فرسٹ رنرز اپ ہیں۔ فاتح نہیں۔‘
،تصویر کا کیپشنپروگرام کے میزبان سٹیو ہاروے کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے کہا: ’دوستو، مجھے معاف کیجئے گا۔ دراصل مس کولمبیا فرسٹ رنرز اپ ہیں۔ فاتح نہیں۔‘
اس غلطی کے بعد اس کی تصحیح کی گئی اور پھر فلپائن کی اداکارہ، ماڈل اور مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ کو حسینۂ کائنات کا تاج پہنایا گيا۔
،تصویر کا کیپشناس غلطی کے بعد اس کی تصحیح کی گئی اور پھر فلپائن کی اداکارہ، ماڈل اور مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ کو حسینۂ کائنات کا تاج پہنایا گيا۔
اسی دوران مس کولمیبیا نے اپنے ملک کا پرچم بھی بلند کر دیا تھا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔
،تصویر کا کیپشناسی دوران مس کولمیبیا نے اپنے ملک کا پرچم بھی بلند کر دیا تھا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔
پانچ فائنلسٹ میں امریکہ کی مس اولویا، مس آسٹریلیا مونیکا روڈولووک، مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ، مس کولمبیا ارياڈنا گوٹيریز اور مس فرانس فلورا کوکریل شامل تھیں۔
،تصویر کا کیپشنپانچ فائنلسٹ میں امریکہ کی مس اولویا، مس آسٹریلیا مونیکا روڈولووک، مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ، مس کولمبیا ارياڈنا گوٹيریز اور مس فرانس فلورا کوکریل شامل تھیں۔
کولمبیا کی سابق ملکۂ کائنات پالينا ویگا نے مس کولمبیا کا تاج پہلے اپنی وطن اور پھر فاتح کو پہنایا۔ یہاں انھیں ہاتھ سے اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولمبیا کی سابق ملکۂ کائنات پالينا ویگا نے مس کولمبیا کا تاج پہلے اپنی وطن اور پھر فاتح کو پہنایا۔ یہاں انھیں ہاتھ سے اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جبکہ جرمنی اور فلپائن کی اداکارہ پیا الونزو نے اس غلطی کو اپنے انداز میں لیا تاہم وہ اس غلطی پر اپنی حیرانی اور خوشی کو نہ چھپا سکیں۔
،تصویر کا کیپشنجبکہ جرمنی اور فلپائن کی اداکارہ پیا الونزو نے اس غلطی کو اپنے انداز میں لیا تاہم وہ اس غلطی پر اپنی حیرانی اور خوشی کو نہ چھپا سکیں۔