سعودی عرب: ’خواتین کو ووٹ کا حق سماجی انقلاب‘
سعودي عرب ميں پیر کو ہونے والے بلدياتي انتخابات میں خواتین نے پہلی بار نہ صرف ووٹ کا حق استعمال کیا بلکہ اِن انتخابات میں بطور اميدوار حصہ بھی لیا، جسے قدامت پسند سعودی معاشرے میں سماجی انقلاب سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
بی بی سی کی ببن الاقوامی امور کی نامہ نگار لیز ڈوسٹ نے ریاض میں اُن خواتین سے ملاقات کی جنہوں نے اِن انتخابات میں خواتین کے حصہ لینے کے لیے مہم چلائی تھي۔