میچ اور سیریز انگلینڈ کے نام

دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ کی تصاویر

انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر چار ایک روزہ میچوں کی سیریز تین، ایک سے جیت لی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر چار ایک روزہ میچوں کی سیریز تین، ایک سے جیت لی ہے۔
شعیب ملک نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آخری ایک روزہ میچ میں کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آخری ایک روزہ میچ میں کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
بابر اعظم اپنی نصف سنچری سکور کرنے کے فوراً بعد آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 51 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنبابر اعظم اپنی نصف سنچری سکور کرنے کے فوراً بعد آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 51 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی اور بعد میں عادل رشید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی اور بعد میں عادل رشید نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اظہر علی نے آغاز تو اچھا لیا لیکن زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشناظہر علی نے آغاز تو اچھا لیا لیکن زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔
356 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بنائے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو 13 رنز بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشن356 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بنائے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو 13 رنز بنا سکے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشندبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کی تباہ کن بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جوز بٹلر نے صرف 52 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی سینچری صرف 46 گیندوں پر مکمل کی، جو انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سینچری ہے۔
،تصویر کا کیپشنجوز بٹلر نے صرف 52 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی سینچری صرف 46 گیندوں پر مکمل کی، جو انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سینچری ہے۔
انگلینڈ نے آخری دس اووروں میں 129 اور آخری تین اوروں میں 49 رنز بنائے۔ سبھی پاکستانی بولر مہنگے ثابت ہوئے۔ انور علی نے نو اووروں میں 75، وہاب ریاض نے نو اووروں نے 70 اور شعیب ملک نے سات اووروں میں 59 رنز دیے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے آخری دس اووروں میں 129 اور آخری تین اوروں میں 49 رنز بنائے۔ سبھی پاکستانی بولر مہنگے ثابت ہوئے۔ انور علی نے نو اووروں میں 75، وہاب ریاض نے نو اووروں نے 70 اور شعیب ملک نے سات اووروں میں 59 رنز دیے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے
ابتدائی نقصان کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز بنائے
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پہلی وکٹ حاصل کی
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پہلی وکٹ حاصل کی
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔