فتح سے چند قدم کی دوری پر میچ ختم

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کی تصاویر

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 598 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔جواب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شان مسعود ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 598 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔جواب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شان مسعود ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے کے بعد پہلی اننگز میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے شعیب ملک دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے کے بعد پہلی اننگز میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے شعیب ملک دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی نقصان کے بعد پاکستان کی جانب سے یونس خان اور محمد حفیظ نے جم کر کھیلنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔ تاہم محمد حفیظ بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی نقصان کے بعد پاکستان کی جانب سے یونس خان اور محمد حفیظ نے جم کر کھیلنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔ تاہم محمد حفیظ بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
پہلی اننگز میں ایک بڑا سکور کرنے والے پاکستانی ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں کریز پر جم کر کھیلنے میں ناکام رہے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ یونس خان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں ایک بڑا سکور کرنے والے پاکستانی ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں کریز پر جم کر کھیلنے میں ناکام رہے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ یونس خان نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی کپتان جو پہلی اننگز میں ناکام رہے تھے نے دوسری اننگز میں نصف سنچری سکور کی اور 51 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستانی کپتان جو پہلی اننگز میں ناکام رہے تھے نے دوسری اننگز میں نصف سنچری سکور کی اور 51 رنز بنا کر معین علی کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیگ سپنر عادل رشید جنھوں نے پہلی اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی تھی نے دوسری اننگز میں پانچ پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیگ سپنر عادل رشید جنھوں نے پہلی اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی تھی نے دوسری اننگز میں پانچ پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں میں جو پچ سپنرز کو کوئی مدد نہیں دے رہی تھی اچانک سپن بولرز کے لیے ساز گار ہو گئی۔ آف سپنر معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشنٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں میں جو پچ سپنرز کو کوئی مدد نہیں دے رہی تھی اچانک سپن بولرز کے لیے ساز گار ہو گئی۔ آف سپنر معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے آخری دن پاکستان کی پوری ٹیم صرف 173 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 99 رنز کا ہدف ملا۔ جسے حاصل کرنے کے لیے انگلش بلے بازوں نے آغاز سے ہی جارہانہ انداز اپنائے رکھا۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے آخری دن پاکستان کی پوری ٹیم صرف 173 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 99 رنز کا ہدف ملا۔ جسے حاصل کرنے کے لیے انگلش بلے بازوں نے آغاز سے ہی جارہانہ انداز اپنائے رکھا۔
جو روٹ نے دیگر بلے بازوں کے ساتھ مل کر میچ جیتوانے کی پوری کوشش کی لیکن آخر میں کم روشنی کے باعث امپائروں نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ روٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنجو روٹ نے دیگر بلے بازوں کے ساتھ مل کر میچ جیتوانے کی پوری کوشش کی لیکن آخر میں کم روشنی کے باعث امپائروں نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ روٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
انگلش کپتان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا لیکن جیت کے قریب آ کر اسے حاصل نہ کر پانے کا احساس ان کے چہرے پر نمایاں دکھائی دیا
،تصویر کا کیپشنانگلش کپتان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا لیکن جیت کے قریب آ کر اسے حاصل نہ کر پانے کا احساس ان کے چہرے پر نمایاں دکھائی دیا