دھواں دھواں مشرقِ بعید

انڈونشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مشرقِ بعید کے ممالک میں دھویں کی چادر سی پھیل گئی ہے۔

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ملک میں دھویں کی ایک چادر سی پھیل گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ملک میں دھویں کی ایک چادر سی پھیل گئی ہے۔
 اور اس کے اثرات پڑوسی ممالک ملائیشیا اور سنگاپور میں بھی نظر آ رہے ہیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے ارکان یہاں اپنے کام میں منہمک نظر آ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشن اور اس کے اثرات پڑوسی ممالک ملائیشیا اور سنگاپور میں بھی نظر آ رہے ہیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے ارکان یہاں اپنے کام میں منہمک نظر آ رہے ہیں۔
انڈونیشیا میں سماترا اور بورنیو جزائر کے جنگلات میں یہ آگ تقریباً ہر سال لگتی ہے جس سے اس قسم کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا میں سماترا اور بورنیو جزائر کے جنگلات میں یہ آگ تقریباً ہر سال لگتی ہے جس سے اس قسم کی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔
ایک قسم کی دھند کی چادر پورے شہر پر چھائی ہوئی ہے اور لوگ اس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنایک قسم کی دھند کی چادر پورے شہر پر چھائی ہوئی ہے اور لوگ اس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ریو صوبے میں دھویں کی کہر کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ انڈونیشیا کے ایک شہر میں خواتین کو نماز میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنخیال رہے کہ ریو صوبے میں دھویں کی کہر کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ انڈونیشیا کے ایک شہر میں خواتین کو نماز میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
کھلے میں زیادہ دیر رہنا صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے تاہم بعض سیلفی کے شوقین منچلے ایسے میں باز نہیں آ رہے۔
،تصویر کا کیپشنکھلے میں زیادہ دیر رہنا صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے تاہم بعض سیلفی کے شوقین منچلے ایسے میں باز نہیں آ رہے۔
سنگاپور میں لوگوں کو کھلے میں زیادہ محنت کے کام سے باز رہنے کے لیے کہا گيا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنگاپور میں لوگوں کو کھلے میں زیادہ محنت کے کام سے باز رہنے کے لیے کہا گيا ہے۔
یہاں ایک سائیکل سوار کے پس منظر میں دھندلا منظر بہت کچھ بتا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہاں ایک سائیکل سوار کے پس منظر میں دھندلا منظر بہت کچھ بتا رہا ہے۔
سنگاپور میں لوگوں کو کام پر جانے میں دقت کا سامنا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسنگاپور میں لوگوں کو کام پر جانے میں دقت کا سامنا ہے۔
ملائیشیا میں وزیر اعظم کا دفتر دھویں کی وجہ سے دن میں بھی زیادہ دور سے نظر نہیں آ رہا۔
،تصویر کا کیپشنملائیشیا میں وزیر اعظم کا دفتر دھویں کی وجہ سے دن میں بھی زیادہ دور سے نظر نہیں آ رہا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس سے سنگاپور میں ہونے والے گراں پری ریس مقابلے متاثر ہو سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکہا جا رہا ہے کہ اس سے سنگاپور میں ہونے والے گراں پری ریس مقابلے متاثر ہو سکتے ہیں۔